• news

واسا کے سینکڑوں ورک چارج ملازمین 2 ماہ سے تنخواہ سے محروم‘ گھروں میں فاقوں کی نوبت

لاہور (خصوصی نامہ نگار) واسا کے سینکڑوں ورک چارج ملازمین کو گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہو سکی جس کے باعث ورک چارج ملازمین کے خاندان شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئے اور فاقوں تک نوبت آن پہنچی۔ راوی ٹاﺅن، شالیمار ٹاﺅن سمیت مختلف ٹاﺅنز میں ورک چارج ملازمین کو ڈیوٹی دینے کے باوجود ماہ اکتوبر اور نومبر کی تنخواہیں نہیں مل سکیں، ملازمین کا کہنا ہے کہ ساڑھے 14 سو ورک چارج ملازمین شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ ملازمین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ان کی تنخواہوں کو جلد از جلد ادائیگی کو یقینی بنا کر ان کو مستقل کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن