گورنمنٹ کالج آف کامرس سبزہ زار میں ذکر امام حسینؓ کانفرنس
لاہور (پ ر) امام عالی مقامؓ ہمارا عظیم آثاثہ اور پہچان ہیں اور ا ن کی قربانیاں اسلام اور تمام عالم انسانیت کی حریت‘ آزادی‘ انصاف‘ سچ‘ نیکی‘ پرہیز گاری کے لئے جدوجہد کرنے والوں کو طاقت فراہم کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ کالج آف کامرس سبزہ زار میں اسلامک سوسائٹی کے زیر اہتمام ذکر امام حسینؓ کانفرنس میں خواجہ غلام قطب الدین فریدی بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا سید عبدالخبیر آزاد‘ علامہ طاہر حسن جلوی‘ علی رضا کاظمی نے کیا جبکہ ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب طارق حمید بھٹی نے کالج کی مختلف سوسائٹیوں کے عہدیداران سے حلف لیا۔