ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی کی ”تفسیر روح القرآن“ کی تقریب رونمائی 9 دسمبر کو ہوگی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک کے ممتاز عالم دین مولانا ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی کی ”تفسیر روح القرآن“ کی تقریب رونمائی 9 دسمبر کو تاج محل ہال بالمقابل قذافی سٹیڈیم میں ہوگی۔ مولانا ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی کی ”تفسیر روح القرآن“ 12 جلدوں پر مشتمل ہے۔ تقریب رونمائی سے امیر جماعت اسلامی سید منور حسن، سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ تقریب کی صدارت شیخ عبدالوحید کرینگے۔