• news

سکیورٹی اداروں میں قادیانیوں کی تعیناتی ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے: ممتاز اعوان

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد ممتاز اعوان نے کہا ہے کہ بیرونی ایماءپر گہری سازش کے تحت قادیانیوں کو سکیورٹی اداروں میں تعینات کیا جا رہا ہے جبکہ سکیورٹی اداروں میں قادیانیوں کی تعیناتی ملکی سلامتی کیلئے انتہائی خطرناک ہے، اکھنڈ بھارت قادیانیوں کا الہامی عقیدہ ہے اس لئے اعلی و حساس عہدوں پر فائز قادیانی افسران ملکی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ دریں اثناءانہوں نے کراچی میں علماءکی شہادتوں پر سخت احتجاج کیا اور کہا مولانا محمد اسماعیل کی المناک شہادت فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کی گہری سازش ہے، کراچی میں شیعہ و سنی علماءکی ٹارگٹ کلنگ میں ”را“ اور قادیانی ملوث ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن