پنجاب یونیورسٹی جی سی یو اور ویٹرنری یونیورسٹی سے مختلف افراد نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی
لاہور (سٹاف رپورٹر + سپیشل رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی نے اصغر علی ولد نیاز محمد‘ ملک نثار احمد ولد ملک عمر الدین‘ انس نظر ولد عبدالرحمان مدنی کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔ علاوہ ازیں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے محمد وسیم ممتاز نے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سے پی ایچ ڈی کرنے والوں میں حمیرا مجید خان‘ فیاض رسول‘ فہمیدہ بی بی‘ فرحت نذیر اور عبدالمجید اختر شامل ہیں۔