پولیو پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے پولیس پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔ کانفرنس دسمبر کے آخری ہفتے اسلام آباد میں ہو گی۔ کانفرنس کا مقصد سیاسی جماعتوں کو پولیو کے خاتمے کے لئے متحد کرنا ہے۔ انسداد پولیو کو سیاسی جماعتوں کے منشور میں شامل کرنے پر مشاورت ہو گی۔