• news

نیئر حسین بخاری کی زیر قیادت پارلیمانی وفد کے اعزاز میں نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمشنر کا عشائیہ


نئی دہلی (اے پی پی) چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری کی زیر قیادت پاکستان کے پارلیمانی وفد کے اعزاز میں نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمشنر سلمان بشیر نے اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا۔ چیئرمین اور وفد کے ارکان نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔ وفد ان دنوں بھارت کے چھ روزہ دورے پر ہے۔ وفد میں سینیٹرز روبینہ خالد، عبدالحسیب خان، ہری رام، ہیمنداس، کامران مائیکل، ملک نجم الحسن اور سیکرٹری سینٹ افتخار اللہ بابر شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن