ایشیا میں امریکہ کی گریٹ گیم کیخلاف خطے کی طاقتیں متحد ہونے لگیں: برطانوی اخبار
لندن (اے پی اے ) برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکہ نے اپنے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایشیا میں گریٹ گیم کا آغازکر دیا ہے جبکہ ایشیائی طاقتوں نے بھی خطے میں اپنے اثر ورسوخ پر اثرانداز ہونے والی ہرکوشش کے خلاف متحد ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ اخبار کے مطابق افغانستان میں طاقت کے توازن کے لئے سب سے زیادہ واشنگٹن اور ماسکو میں تشویش پائی جاتی ہے روس 2014ءکے بعد افغانستان میں سپیشل فورسز، ڈرون میزائل اور ٹرینر رکھنے کی مخالفت کر رہا ہے جبکہ روس کی اس تجویز سے ازبکستان متفق نہیں۔ چین اور روس چاہتے ہیں کہ سابق سوویت ریاستیں امریکہ سے دور رہیں۔