• news

کوئی ملک تنہا اقتصادی مسائل پر قابو نہیں پا سکتا: کمےونسٹ پارٹی آف چائنا


بیجنگ (اے پی پی) کیمونسٹ پارٹی آف چائنا کی سنٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری زی چن پنگ نے بدھ کو یہاں غیر ملکی ماہرین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بشریٰ رحمن پاکستان کی نمائندگی کر رہی تھیں۔ غیر ملکی ماہرین میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی بشریٰ رحمن چائنا ریڈیو کی اردو سروس میں کام کر رہی ہیں۔ وہ گزشتہ گیارہ سال سے چین میں مقیم ہیں۔ سی پی سی کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ دنیا کو اس وقت سخت اقتصادی اور سماجی بحرانوں کا سامنا ہے کوئی بھی ملک تنہا ان مسائل پر قابو نہیں پا سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن