کیلیفورنیا میں پورٹ ملازمین کی ہڑتال دوسرے ہفتے میں داخل ہوگئی
نیویارک(این این آئی) کیلیفورنیا میں پورٹ ملازمین کی ہڑتال دوسرے ہفتے میں داخل ہوگئی ہے۔ ٹھیکیداروں اور ملازمین کے درمیان مذاکرات پھر ناکام ہوگئے ہیں۔ بندرگاہوں پر کام بند ہونے سے امریکی معیشت کو اب تک اربوں ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔