فلپائن: سمندری طوفان سے ہلاکتو ں کی تعداد 500 ہو گئی، 2لاکھ بے گھر
منیلا (آن لائن+اے ایف پی) فلپائن میں ملک کے جنوبی حصے میں آنے والے شدید سمندری طوفان کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد500 ہو گئی۔ تقریباً 2لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ فلپا ئنی حکا م کے مطابق بوفا نامی طوفان کے نتیجے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں مشرقی منڈاناو¿ صوبے میں ہوئی ہیں۔ امدادی عملہ بیشتر متاثرہ علاقوں تک پہنچ چکا ہے طوفان اور آندھی کی وجہ سے 50 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا۔ فوجی حکام کے مطابق اےک ہزار افراد لاپتہ اور زخمی ہوئے۔ مشرقی منڈاناو¿ کے علاقے میں انداپ نامی گاو¿ں میں طوفان کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلے سے تینتالیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔