پسند کی شادی، پشاور میں جوڑے نے تھانے میں پناہ لے لی
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پسند کی شادی پر پشاور میں نوجوان جوڑے نے قتل کے خوف سے تھانے میں پناہ لے لی۔ ثناءاللہ نے کراچی کے علاقے بنارس کی شازیہ سے کورٹ میرج کی۔ نوجوان جوڑے کو لڑکی کے گھر والوں نے صلح کے لئے بلایا تھا۔ جوڑے کا موقف ہے کہ انہیں صلح کے بہانے قتل کر دیا جائے گا۔