پی ٹی سی ایل کا ایبٹ آباد کینٹ میں ون سٹاپ شاپ کا افتتاح
اسلام آباد (پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ایبٹ آباد کینٹ میں پی ٹی سی ایل مرکزی ایکسچینج کے قریب نئے انداز کی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ون سٹاپ شاپ کا افتتاح کیا جس کا مقصد صارفین کیلئے تمام مواصلاتی سہولتوں کا حصول آسان بنانا ہے۔ پی ٹی سی ایل ملک بھر میں پھیلے 191 ون سٹاپ شاپس کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے صارفین کو ایک ہی چھت تلے اعلیٰ معیاری سروسز و مصنوعات فراہم کر رہا ہے ان ون سٹاپ شاپس میں بالخصوص فون بلز کی درستگی، ڈوپلیکیٹ بلز کی فراہمی، فون بلز کے واجبات کی اقساط فون میں شکایات کے ازالے اور نئی فون و برانڈ بینڈ سروسز مہیا کرنے جیسی اہم سہولتیں میسر ہیں پی ٹی سی ایل سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ (کمرشل) نوید سعید نے اس ون سٹاپ شاپ کا افتتاح کیا جبکہ ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ (وائر لائن) آصف انعام، ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ (کسٹمر کیئر) کامران ملک، جنرل منیجر کمرشل نارتھ جواد سلیم، ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ (وائر لیس) عمر خالد، جنرل منیجر کسٹمر کیئر ہیڈ کوارٹر نعیم صدیقی، ریجنل جنرل منیجر ہزارہ ٹیلی کام ریجن عثمان علی خان اور دیگر سینئر پی ٹی سی ایل افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔