• news

کولکتہ ٹیسٹ: بھارت 316 پر آﺅٹ‘ انگلینڈ نے ایک وکٹ پر 216 رنز بنا لئے

کولکتہ (اے پی پی) ایلسٹرکک کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت انگلش ٹیم کی بھارت کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے، انگلینڈ نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک بھارت کی پہلی اننگز 316 رنز کے جواب میں ایک وکٹ پر 216 رنز بنا لئے اور سکور برابر کرنے کےلئے مزید 100 رنز درکار ہیں۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان ایلسٹرکک نے کئی کارنامنے سر انجام دیئے، انہوں نے شانداربیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر کی 23 ویں سنچری مکمل کی اور وہ اپنے ملک کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے اور 7 ہزار رنز کا ہندسہ بھی عبور کیا۔ دورہ بھارت کے دوران بطور کپتان زیادہ رنز بنانے کا 50 سالہ ریکارڈ بھی اپنے نام کر ڈالا۔ ایلسٹرکک 136 اور جوناتھن ٹراٹ 21 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 316 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔ مونٹی پنسار نے 4 جیمز اینڈرسن نے 3 سٹیون فن اور گریم سوان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن