• news

قومی ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی، احسان عادل نے سلیکٹرز کو متوجہ کر لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں فیصل آباد وولفز کے اُبھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ باولر احسان عادل نے کراچی وولفز کے خلاف شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کر کے دورہ بھارت کے لئے سلیکشن کمیٹی کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ باغ جناح گراﺅنڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں احسان عادل نے کراچی ڈولفنز کے تجربہ کار کھلاڑیوں خالد لطیف، فواد عالم، خرم منظور اور انور علی کو پویلین کی راہ دکھا کر فیصل آباد کی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی کو آسان کر دیا تھا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور سمیت سلیکشن کمیٹی کے ارکان نے اس میچ کو دیکھا تھا اور وہ احسان عادل کی باﺅلنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن