• news

نیشنل گیمز کو حتمی شکل دینے کیلئے پنجاب اولمپک سوسائٹی کا اجلاس

لاہور (سپورٹس رپورٹر) 32 ویں نیشنل گیمز کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے پنجاب اولمپک ایسوسی کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں کھیلوں کی تنظیموں سمیت اداروں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے سیکرٹری خالد محمود نے نمائندگی گی۔ اجلاس میں پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے تمام عہدیداران سے تجاویز حاصل کی جن افراد کو کسی بات پر اعتراض تھا اسے دور کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان آرمی، نیوی کے نمائندوں کی جانب سے گیمز کے انعقاد کے حوالے سے تحفظات پیش کیے گئے جس پر گیمز کے آرگنائزنگ سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ نے انہیں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ادریس حیدر خواجہ کا کہنا تھا کہ گیمز اپنے مقررہ وقت پر پنجاب حکومت کے تعاون سے ہونگی جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن