• news

مالدیپ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعدفٹبال میچ ہرا دیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) مہندا راجا پاکسے انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ میں مالدیپ نے پاکستان کو 1-0 گول سے ہرا دیا۔ سری لنکا میں جاری ایونٹ میں مالدیپ نے کھیل کے پہلے ہاف میں ہی گول کر کے پاکستان کے خلاف برتری حاصل کر لی تھی، دوسرے ہاف میں پاکستانی ٹیم نے ایک طرف برتری ختم کرنے کےلئے سرتوڑ کوشش کی تو دوسری جانب انہوں نے مضبوط دفاع کی بدولت حریف ٹیم کو مزید گول سکور بھی نہ کرنے دیا اور مالدیپ کی پہلے ہاف والی برتری آخر تک برقرار رہی۔ پاکستانی ٹیم اپنے تیسرے اور آخری میچ میں آج سری لنکا کے مدمقابل ہو گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن