بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ : پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پہلے بلائینڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم نے چار میچ کھیلے اور اب تک ناقابل شکست ہے۔ بھارتی ٹیم کو ہوم گراﺅنڈ اور کراﺅڈ کا ایڈونٹیج حاصل ہو گا تاہم پاکستانی ٹیم کی حالیہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ سخت ہو گا۔