محمد عرفان پر پابندی ختم، پی آئی اے ہاکی ٹیم کی نمائندگی کرنے لگے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پابندی اور جرمانے کی سزا پانے والے قومی ہاکی ٹیم کے فل بیک کھلاڑی محمد عرفان کی ایک ماہ کی پابندی ختم ہو گئی جبکہ اس کو ہونے والے ایک لاکھ روپے جرمانہ کی رقم بھی انہوں نے گذشتہ روز پی ایچ ایف ہیڈکوارٹر میں جمع کرا دی ہے۔ جرمانہ کی رقم ادا کرنے کے بعد محمد عرفان نیشنل گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پی آئی اے کی نمائندگی کے حقدار قرار پائے ہیں۔ محمد عرفان نے گذشتہ روز نیشنل بنک کے خلاف میچ میں حصہ لیا جس میں پی آئی اے نے دو ایک سے کامیابی حاصل کی۔