ججز تقرر پر صدارتی ریفرنس، پاکستان بار کونسل فریق بنے گی، فل کورٹ بنانے کا مطالبہ
لاہور (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان بار کونسل نے ججوں کے تقرر پر صدارتی ریفرنس میں فریق بننے کا فیصلہ کر لیا جبکہ بار کونسل نے قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ صدارتی ریفرنس کی سماعت فل کورٹ کرے۔ پاکستان بار کونسل نے نیشنل جوڈیشل پالیسی پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے 20 دسمبر کو لاہور میں آل پاکستان وکلاءکنونشن کے انعقاد کا بھی اعلان کیا ہے۔ پاکستان بار کونسل کا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی برہان معظم ملک کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں محمد رمضان چودھری، سید عتیق شاہ، احسن بھون، سید قلب حسن اور ابرار حسین شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں وکلا کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گا کہ وکلاءکے چیمبرز اور عدالتوں کی حدود میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔