4 صوبائی سیکرٹری ‘ گوجرانوالہ ‘ حافظ آباد کے ڈی سی اوز سمیت 12 افسر تبدیل
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 4 سیکرٹری اور ڈی سی اوز سمیت 12 اعلیٰ افسران کو تبدیل کر دیا گیا۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ خضر حیات گوندل کو ٹرانسفر کر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری لگایا گیا ہے وہاں سے سہیل عامر سیکرٹری ہاو¿سنگ سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے عہدے کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔ او ایس ڈی محمد جلال سکندر راجہ کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ لگایا گیا ہے محمد مشتاق احمد اور ایس ڈی کو ممبر پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سیل پی اینڈ ڈی لگایا گیا ہے۔ عظمت علی رانجھا او ایس ڈی کو خالی پوسٹ پر سیکرٹری محکمہ زراعت لگا دیا گیا ہے۔ وسیم مختار ممبر کالونیز بورڈ آف ریونیو سے سیکرٹری زراعت کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا، انور رشید چیئرمین پنجاب پرائیویٹائزیشن بورڈ کو خالی آسامی پر سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول لگایا گیا ہے، نجم احمد شاہ او ایس ڈی کو ڈی سی او گوجرانوالہ، محمد امین چودھری ڈی سی او گوجرانوالہ کو ٹرانسفر کر کے ڈی سی او فیصل آباد، رانا محمد ارشد ایڈیشنل سیکرٹری چینج مینجمنٹ یونٹ ایس اینڈ جی اے ڈی کو ڈی سی او چنیوٹ لگایا گیا ہے، وہاں سے ارشاد احمد کی خدمات پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے سپرد کر دی گئیں، ڈاکٹر فرح مسعود پروگرام ڈائریکٹر پی ایم یو پنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز پروگرام کو ٹرانسفر کر کے ڈی سی او حافظ آباد، افضال احمد کنور ای ڈی او ایچ آر ایم منڈی بہاو¿الدین کو گریڈ 18 میں ترقی دیدی گئی۔ عنبرین رضا مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاو¿نڈیشن کو چیئرمین پنجاب پرائیویٹائزیشن بورڈ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔