انڈر 19 نیشنل ویمن چیمپئن شپ ‘ لاہور نے سیالکوٹ کو شکست دیدی‘ فیصل آباد کی ٹیم ایبٹ آباد اور کراچی کی حیدرآباد سے جیت گئی
لاہور/مریدکے (سپورٹس رپورٹر/نامہ نگار) نیشنل ویمن انڈر19کرکٹ چیمپئن شپ میں کراچی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد حیدرآباد، فیصل آباد نے ایبٹ آباد، لاہور نے سیالکوٹ اور پشاور نے بہاولپور کو شکست دے دی۔ کراچی کی اوپنر ثناءعروج نے ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری بنا کر نیا رکارڈ قائم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کنٹری اینڈ سپورٹس کلب مریدکے میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں کراچی اور حیدرآباد کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں کراچی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اووروں میں ایک کھلاڑی کے نقصان پر 173رنز بنائے۔ دوسرا میچ فیصل آباد اور ایبٹ آباد کے درمیان کھیلا گیا جس میں فیصل آباد نے مقررہ 20 اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر125رنز بنائے۔ شگفتہ پروین43، عظمیٰ یونس 32 رنز ناٹ آو¿ٹ جبکہ وحیدہ اختر 26 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ رباب اختر نے جبکہ عائشہ ملک اور رمشاءخان نے ایک ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔ جواب میں ابیٹ آباد کی ٹیم مقررہ اووروں میں آٹھ وکٹوں پر 57 رنز بنا سکی۔ رباب اختر14رنز بنا کر ڈبل فگر میں داخل ہو سکیں۔ وحیدہ اختر اور عائشہ صدف نے دو دو جبکہ اسما ظفر نے ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔ پشاور اور بہاولپور کے درمیان میچ میں پشاور نے پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 115رنز بنائے جس میں ثناءلیاقت25، عارفہ حسام 23 اور سمبل حسن20رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ماریہ گلناز، صباءخورشید، سمیہ خالد نے ایک ایک جبکہ انزلہ ابرار نے دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ جواب میں بہاولپور کی ٹیم 20اووروں میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 93 رنز بنا سکی۔ زاہدہ غنی نے19، صباءخورشید17اور روبینہ نے11رنز بنائے۔ نائلہ، یسری عامر، خدیجہ انور اور عارفہ حسام نے ایک ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔کراچی کی ثناءاروج، فیصل آباد کی شگفتہ پروین اور پشاور کی عارفہ حسام کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ حمیرہ فرح، عافیہ امین ، شکیلہ رفیق اور نزہت سلطانہ نے امپائرنگ، محمد عارف نے سکورر جبکہ سہیل خاں، اقبال شیخ اور اشرف علی نے میچ ریفری کے فرائض سرانجام دئیے۔