• news

اہم ترین عالمی شخصیات، ملالہ 3 لاکھ ووٹوں کے ساتھ 15ویں نمبر پر آگئیں

نیویارک (آئی این پی) امریکی ہفتہ روزہ ٹائم میگزین کی اہم ترین شخصیات کی سالانہ فہرست میں اب تک کی گئی ووٹنگ میں شمالی کوریا کے نئے رہنما کم جون آن پہلے ، امریکی مزاحیہ اداکار جان سٹوئرٹ دوسرے ، امر یکی وزیرِ خارجہ ہلےری کلنٹن نوویں، مصری صدر محمد مرسی گیارہویں ، شامی صدر بشار الاسد چودہویںاور عالمی امن ایورڈ یافتہ ملالہ یوسفزئی تین لاکھ ووٹوں کے ساتھ پندرہویں نمبر پر ہیں۔جمعہ کو امریکی ہفتہ روزہ ٹائم میگزین کی اہم ترین شخصیات کی سالانہ فہرست میں اب تک کی گئی ووٹنگ کے مطابق سرِ فہرست شمالی کوریا کے نئے رہنما کم جون آن ہیں جنہیں دیگر شخصیات کے مقابلے میں کہیں زیادہ ووٹ ملے ہیں۔کم جون آن کو اب تک 43 لاکھ سے زیادہ ووٹ مل چکے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر امریکی مزاحیہ اداکار جان سٹوئرٹ 10 لاکھ کے قریب ووٹ حاصل کر سکے ہیں۔دیگر نامزد شخصیات میں ابھی تک امریکہ وزیرِ خارجہ ہلےری کلنٹن ساڑھے5 لاکھ ووٹوں کے ساتھ9ویں، مصری صدر محمد مرسی 11ویںجبکہ شامی صدر صدر بشار الاسد 14ویں نمبر پر ہیں۔ گل مکئی کے نام سے سوات سے ڈائریاں لکھ کر عالمی شہرت حاصل کرنے والی ملالہ یوسفزئی صوبہ خیبر پی کے کے شہر سوات میں ایک سکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں دو طالبات سمیت زخمی ہوگئیں تھیں تین لاکھ ووٹوں کے ساتھ پندرہویں نمبر پر ہیں۔ٹائم میگزین کی اس فہرست میں شخصیات اور ان کی حتمی درجہ بندی، میگزین کے مدیر کرتے ہیں تاہم وہ اس بات کا ضرور خیال رکھتے ہیں کہ انٹرنیٹ کے ذریعے عالمی سطح پر ووٹنگ میں لوگوں نے کس کو چنا۔ میگزین کی ویب سائٹ کے مطابق ان شخصیات کا چناو¿ اس بنیاد پر کیا جاتا ہے کہ کون سال بھر میں دنیا پر کتنا اثر انداز ہوا۔ اگر یہ دیکھا جائے کہ کس کے مخالف ووٹ سب سے کم ہیں تو اس فہرست میں ملالہ پہلے نمبر پر ہیں۔ٹائم میگزین کی اس فہرست کے حتمی نتائج کا اعلان اکتیس دسمبر کو شائع ہونے والے شمارے میں کیا جائے گا۔ ووٹنگ کا عمل بارہ دسمبر تک جاری رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن