اصول متعین ہو چکے، پارلیمنٹ میں ایماندار لوگ آنے چاہئیں: لاہور ہائیکورٹ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے قصور سے رکن قومی اسمبلی مظہر حیات کی نااہلی کےلئے دائر درخواست کی سماعت 21دسمبر تک ملتوی کر دی جبکہ رکن اسمبلی کے وکیل کو بحث کرنے کے لئے آخری موقع فراہم کیا ہے۔ فاضل عدالت نے اپنے ریمارکس میں قرار دیا کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے اصول متعین ہو چکے ہیں کہ پارلیمنٹ میں صاف اور ایماندار لوگ آنے چاہئیں۔ مزید سماعت اگلی تاریخ پر ہو گی۔