• news

تحریک انصاف نے رائے ونڈ میں تاحال کسی امیدوار کو فائنل نہیں کیا: چودھری خالد محمود

رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنماءاور صوبائی حلقہ 161سے ٹکٹ کے امیدوار چودھری خالد محمود گجر نے کہا ہے کہ قائدین تحریک انصاف نے رائے ونڈ کے قومی اور صوبائی حلقوں میں ابھی تک کسی امیدوار کو فائنل نہیں کیا، لہٰذا خود کو نامزد امیدوارکے حوالے سے متعارف کروانے والے افراد پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کررہے ہیں جو کہ سراسر فاﺅل پلے ہے، انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ کا حلقہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خاں کے علاوہ کسی کو امیدوار نامزد کرنے کا اختیار نہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن