• news

”کالا باغ ڈیم کا معاملہ پاکستان کیلئے ”رگ جاں“ کی حیثیت رکھتا ہے: مولانا فضل الرحمٰن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع مسجد محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمٰن بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرنے والے اب سوچ لیں کہ وہ ملکی مفاد کے خاف کن قوتوں کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ کالا باغ ڈیم کا معاملہ پاکستان کیلئے رگ جاں کی حیثیت رکھتا ہے اب اس مسئلہ پر مخالفت ترک ہونی چاہئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن