واڈنز کی نااہلی و عدم دلچسپی کے باعث لاہور کی اہم شاہراہوں پر گھنٹوں ٹریفک جام
لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت لاہور میں وارڈنز کی نااہلی و عدم دلچسپی کے باعث ٹریفک کا مسئلہ گھمبےر صورتحال اختےار کر گےا ہے۔گزشتہ روزشہر کی تمام اہم شاہراہوں پربد ترےن ٹرےفک جام ہو گےا اور لوگ گھنٹوں جام ٹرےفک مےں پھنسے رہے جبکہ وارڈنز سڑکوں سے غائب ہو گئے۔ رےپڈ بس سسٹم کی تعمےر کی وجہ سے پہلے ہی شہر مےں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے۔ ایمبولینسز بھی ٹریفک میں پھنسی نظر آئےں۔گزشتہ روز جےل روڈ،کےنال روڑ، شاہراہ قائداعظم، شارع فاطمہ جناح، راوی روڈ، بتی چوک، لوئر مال، ریلوے سٹیشن سمیت شہر کی دیگر اہم شاہراہوں مےں بد ترےن ٹریفک جام رہی اورشہری گھنٹوں جام ٹریفک میں پھنسے رہے اور ٹریفک پولیس کے افسران اور وارڈنز کو ان کی ناقص کاررکردگی پر کوستے رہے۔ شہریوں نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران کی ناقص حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے فقدان کے باعث شہر میں ٹریفک جام رہتی ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب اس صورتحال کا نوٹس لےں۔