• news

ڈویژنل پبلک سکول اینڈ انٹر کالج ماڈل ٹا

لاہور (وقائع نگار) تعلیمی بورڈ لاہور نے 2012ءمیں منعقد ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحان میں قومی ذہانت وظائف حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے ناموں کا گذشتہ روز اعلان کر دیا۔ ان میں تیرہ طلبہ و طالبات ڈویژنل پبلک سکول اینڈ انٹر کالج ماڈل ٹا¶ن لاہور بھی شامل ہیں۔ قومی ذہانت وظائف حاصل کرنے والے ڈی پی ایس لاہور کے طلبہ و طالبات میں بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی خولہ طارق‘ حافظہ مریم سرور‘ سعد بٹ‘ بشریٰ اکرم‘ زینب عتیق‘ شجاع الرحمٰن‘ مصباح احمد ہاشمی‘ شہروز لیاقت‘ شعیب بسرا‘ چودھری زین محمد چیمہ‘ محمد شاہ رخ خاں اور محمد مبین خالد شمل ہیں۔ ڈی پی ایس کے بورڈ آف گورنرز کے سینئر رکن جاوید یوسف نے قومی ذہانت وظائف حاصل کرنے پر انہیں ان کے والدین اور بورڈ کے چیئرمین کمشنر جواد رفیق ملک‘ پرنسپل عبدالشکور بٹ اور بورڈ کے دیگر ارکان کو مبارکباد دی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن