• news

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کل انسانی حقوق کا دن منایا جائے گا

لاہور (این این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا دن (ورلڈ ہیومن رائٹس ڈے) کل (پیر) 10 دسمبر کو منایا جائے گا۔ اس موقع پر ےونائیٹڈ نیشنز ڈویلپمنٹ پروگرام، وفاقی وزارت انسانی حقوق حکومت پاکستان، ےو کے ایڈ، ےو این او پی ایس، ہیومن رائٹس کمشن پاکستان، تحفظ حقوق انسانی ایسوسی ایشن پاکستان اور بعض دیگر سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے صوبائی دارالحکومت سمیت تمام ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر انسانی حقوق کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کےلئے خصوصی واکس منعقد کی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن