جمہوری معاشرے میں اختلاف رائے موجود ہوتا ہے، تشدد حل نہیں: ہلیری
بلفاسٹ (آن لائن ) امریکی وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن نے شمالی آئرلینڈ کے دارالحکومت بلفاسٹ میں رواں ہفتے ہونےوالے تشدد کی مذمت کی ہے۔ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں اختلاف رائے ہمیشہ ہوتا ہے لیکن تشدد کبھی بھی اس کا قابل قبول ردعمل نہیں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ فریقین کو فرقہ وارانہ تقسیم کی مشکلات کو پرامن طریقے سے مل جل کر حل کرنا چاہیے۔