کراچی میں 11 جنوری کو تحفظ مساجد مدارس ریلی منعقد کی جائے گی: قاضی حسین احمد
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ملی یکجہتی کونسل نے 11 جنوری کو کراچی میں تحفظ مساجد و مدارس دینیہ ریلی کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ 21 دسمبر کو ملک بھر میں برما کے مسلمانوں سے یوم یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا۔ مصر کی منتخب حکومت کے خلاف عالمی سازشیں قابل مذمت ہیں۔ حکومت مساجد و مدارس، خانقاہوں اور امام بارگاہوں کے بجلی و گیس کے بلوں پر ٹیکس ختم کرے۔ ایران، ترکی اور سعودی عرب شام کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے آگے بڑھے۔ پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ بین الاقوامی ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔