یہودی بستیوں کی تعمیر، یورپی یونین اسرائیل کیخلاف پابندیوں پر غور کریگی
تل ابیب (آن لائن) یورپی یونین مقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیوں کے تعمیری منصوبے کےخلاف اسرائیل پرمرحلہ وار پابندیوں کی منظوری پرغور کرےگی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق یورپی یونین مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کی شدید مخالفت کر رہی ہے۔آئندہ ہفتے اسرائیل کو اشیاءکی فراہمی سمیت مختلف پابندیوں پرغور کرےگی۔ یورپی یونین مختلف مصنوعات کی نشاندہی کرےگی جن کی اسرائیل کو فراہمی روک دی جائےگی۔ اسرائیلی حکومت کے مذکورہ منصوبے کےخلاف یورپی یونین کے 27 رکن ممالک جن میں فرانس‘ سویڈن‘ آسٹریا‘ ڈنمارک‘ سپین اور دیگر ممالک شامل ہیں نے اپنے اپنے دارالحکومتوں میں اسرائیلی سفیروں کوطلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔