• news
  • image
  • text

شاباش محمد آصف ہمیں تم پر فخر ہے وزیراعظم کا سنوکر چیمپیئن کیلئے 15 لاکھ اور نوکری کا اعلان

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے جلسہ عام کے دوران عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے سنوکر کے عالمی چیمپیئن محمد آصف کیلئے 15 لاکھ روپے انعام اور ملازمت کا اعلان کیا۔ انہوں نے سنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف کو سٹیج پر بلا کر اپنے ساتھ بٹھایا اور ان کے حوصلے اور ہمت کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ محمد آصف نے فیصل آباد سمیت پورے ملک اور قوم کا نام روشن کیا ہے۔ شاباش محمد آصف ہمیں تم پر فخر ہے۔ میں آصف کیلئے 15 لاکھ روپے کا اعلات کرتا ہوں اور اسے اسلام آباد آنے کی دعوت دیتا ہوں وہ جس قسم کی نوکری چاہے گا اسے دی جائیگی۔محمد آصف نے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں منعقد ہونے والے وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف کے جلسہ عام میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ جونہی محمد آصف سٹیج پر پہنچے توسٹیج سیکرٹری نے ان کے پنڈال میں سٹیج پر آنے کا اعلان کیا جس پر جلسہ گاہ میں موجود ہزاروں افرادنے کھڑے ہو کر تالیاں بجاتے ہوئے ان کا فقید المثال استقبال کیا۔ اس موقع پر محمد آصف نے بھی ہاتھ ہلاکر جلسہ میں موجود افراد کی پذیرائی اور نعروں کا جواب دیا۔ 

epaper
فیصل آباد: وزیراعظم سنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف کو 15 لاکھ کا چیک دینے کے بعد ہاتھ لہرا رہے ہیں

ای پیپر-دی نیشن