شکارپور: پولیس نے ایک گھر کے 11 افراد کو گرفتار کر لیا، گھر میں سوئی 5 ماہ کی بچی بھوک سے جاںبحق
شکار پور (اے پی اے ) شکارپور میں پولیس نے ایک ہی گھر کے 11 افراد کو گرفتار کر لیا، گھر میں تنہا رہ جانے والی 5 ماہ کی بچی بھوک، پیاس کے باعث دم توڑ گئی۔ نواحی گاو¿ں رستم کے رہائشی امان اللہ جتوئی کو کاروکاری کے الزام میں جرگے نے اس کی 3 بچیوں کو ونی کرنے کی سزا سنائی۔ جرگے کے سرپنچ گرفتار کر لئے گئے، پولیس نے امان اللہ اور گھر میں موجود خواتین سمیت 11 افراد کو بھی گرفتار کر لیا۔ ”فرض شناسی“ میں یہ دیکھا ہی نہیں کہ گھر میں پانچ ماہ کی بچی بھی سوئی ہوئی تھی۔ تین روز گزرنے کے بعد سیشن جج کے حکم پر کمشنر تھانہ کلواڑی نے گرفتار افراد کو بازیاب کروایا۔ گھر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ پانچ ماہ کی معصوم بیٹی ہدایت بھو ک، پیاس کے باعث دم توڑ چکی تھی۔