• news

ایک کروڑ کے ڈاکے، شہری نقدی، زیورات، 10 گاڑیوں 11 موٹر سائیکلوں سے محروم

لاہور (اپنے نمائندے سے) لاہور میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری ایک کروڑ روپے کی نقدی، زیورات، 10 گاڑیوں اور 11 موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے۔ غالب مارکیٹ میں عمران فیاض کی فیملی سے ڈاکووں نے 30 لاکھ، ہنجروال میں ضمیر احمد کے گھر سے 8 لاکھ، غازی آباد میں سراج دین کے گھر سے 6لاکھ، فیصل ٹاون میں محمد ارسلان کے گھر سے 6 لاکھ، رائے ونڈ میں چودھری زمان کے گھر سے 4 لاکھ، شاہدرہ میں ادریس کے گھر سے 3 لاکھ، الفیصل ٹاون ڈی بلاک کے محسن علی کے گھر سے ساڑھے چار لاکھ لوٹ لئے۔ لٹن روڈ پی ایم اے ٹریڈ سنٹر میں واقع معین کی دکان سے 40 ہزار مالیت کے پندراں فون چھین لئے۔ رحمان پورہ میں فیصل روف فیملی سے اڑھائی لاکھ گلشن راوی امریکن لائیسم اکیڈمی کے سامنے خلیل فیملی سے دو لاکھ، گوجرپورہ سکی ٹالی کے قریب عمران اور اس کی فیملی سے دو لاکھ کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاءچھین لیں۔ نواب ٹاون نزد ہیڈ برج محمود علی سے 97 ہزار، جوہر ٹاون ڈی بلاک میں ہارون رشید سے موٹر سائیکل موبائل نقدی، ٹاون شپ غوثیہ چوک میں عامر سے موبائل، نقدی، موٹر سائیکل، مناواں، میڈیکل ہاوسنگ سکیم کے قریب کامران اقبال سے 72 ہزار مالیت کی موٹر سائیکل موبائل نقدی، مغلپورہ لال پل پر حیدر علی سے 50 ہزار مالیت کی موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل، مغلپورہ ڈاکخانہ ورکشاپ میں اجمل حسن سے 46 ہزار کی نقدی، موبائل، نصیرآباد قرشی آفس کے قریب جنید فہیم سے 40 ہزار، فیصل ٹاون اے بلاک طاہر نذیر سے 70 ہزار، اسلام پورہ بابا گراونڈ کے سامنے غلام عباس سے 16 ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ جبکہ ٹی سٹی سے یوسف، فیکٹری ایریا سے مبین لوئرمال میں عزیز، گڑھی شاہو میں منصور، ہربنس پورہ میں عاقل، نولکھا میں جاوید، بھاٹی گیٹ میں نصیر اور وحدت کالونی میں شفقت، مصطفی آباد سے یاسر، شادمان سے وقاص کی موٹر سائیکلیں، غالب مارکیٹ سے نعمان، موچی گیٹ سے سرور سمن آباد سے فاروق، وحدت کالونی سے عثمان، گارڈن ٹاون سے محسن، جنوبی چھاونی میں رمضان، باغبانپورہ میں اسلام، ہڈیارہ میں منیر، ٹاون شپ سے اعجاز کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن