• news

زرداری آج لندن سے فرانس جائیں گے یونیسکو کی عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے

 لندن (خصوصی رپورٹ / خالد ایچ لودھی) صدر آصف علی زرداری جو گذشتہ روز لندن پہنچے تھے آج فرانس جائیں گے جہاں وہ یونیسکو کی عالمی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ یہ کانفرنس ملالہ یوسف زئی سے منسوب کی گئی ہے۔ فرانس سے صدر دوبارہ لندن آئیں گے جہاں ایم کیو ایم کیو کے قائد الطاف حسین سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے۔ برطانوی حکام سے سرکاری سطح پر صدر کی اور کوئی مصروفیت نہیں ہے۔ دوسری جانب برطانیہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مقامی تنظیم اور کارکنوں کے علاوہ دیگر مقامی رہنماوں سے ان کی ملاقات کا کوئی پروگرام طے نہیں ہے۔ لندن کے بعد صدر11دسمبر کو ترکی میں پاکستان، افغانستان اور ترکی کے سربراہوں کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن