ملکہ برطانیہ کی جعلی ٹیلیفون کال بھارت سے موصول ہوئی تھی: برطانوی پولیس
لندن (اے پی پی) برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ ملکہ برطانیہ کی جعلی ٹیلی فون کال بھارت سے موصول ہوئی تھی۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی پولیس نے کہا کہ 46 سالہ نرس کی موت کا باعث بننے والی جعلی ٹیلی فون کال دراصل بھارت سے موصول ہوئی ہے، اس سلسلے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔