شیخوپورہ: امام مسجد کی 3 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا
شیخوپورہ/ جنڈیالہ شیر خان (نامہ نگار خصوصی/ نامہ نگار) موضع کلر لکے مینارہ میں اپنے استاد کی 3 سالہ بچی کو اغواءکے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کا گلا دبا کر ہلاک کردیا گیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ملزم شکیل کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی پی او رانا عبدالجبار نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم شکیل نے ایک روز قبل 3 سالہ بچی انیہ کو اغواءکرلیا اور اس سے زیادتی کرنے کے بعد اس کا گلا دبا کر موٹروے کے قریب کھیتوں میں دبا دیا تھا۔ مقتولہ مقامی امام مسجد قاری افتخار کی بیٹی ہے تھانہ صدر پولیس نے شک کی بنا ءپر ملزم کو گرفتار کیا تو اس نے اقرار جرم کرلیا اور نعش کی نشاندہی کردی۔ ڈی پی او نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ملزم شکیل قاری افتخار کے مدرسہ میں طالب علم تھا اور وقوعہ کے بعد وہ بھی روپوش ہوگیا تھا۔