ممتاز دانشور، ماہر اقبالیات مظفر مرزا انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی
لاہور (خصوصی رپورٹر) ممتاز دانشور اور ماہر اقبالیات‘ بزم اقبالؒ حکومت پنجاب کے کنسلٹنٹ ‘ معروف کالم نگار‘ نظریہ¿ پاکستان فاﺅنڈیشن کے سابق ڈائریکٹر ریسرچ علامہ پروفیسر محمد مظفر مرزا گذشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ان کی نماز جنازہ دفتر بزم اقبالؒ متصل ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ 100شاہراہ قائداعظمؒ لاہور مادر ملت ؒ پارک میں آج بروز اتوار صبح گیارہ بجے اداکی جائے گی۔آپکی عمر73سال تھی۔آپ نے پسماندگان میں ایک بیوہ ‘دو بیٹیاں اورایک بیٹا سوگوار چھوڑا ہے۔ آپ بانی¿ پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کے شیدائی تھے۔آپ کی حب الوطنی بے مثال تھی اور اپنی ذات میں ایک چلتا پھرتا پاکستان تھے۔ پاکستان اور بانیان پاکستان کے بارے میں کسی ہرزہ سرائی کو قطعاً برداشت نہیں کرتے تھے اور اپنے قلم کے ذریعے اس کا منہ توڑ جواب دیتے تھے۔آپ کی ساری زندگی نظریہ¿ پاکستان کی ترویج واشاعت میں بسر ہوئی۔ علامہ پروفےسر محمد مظفر مرزا محکمہ¿ تعلےم سے 39 سال وابستہ رہے۔ پاکستان موومنٹ سیل میں بطور انڈر سیکرٹری فرائض انجام دئیے اور کارکنان تحرےک پاکستان کے کوائف اکٹھے کر کے ان کی اےک ڈائرےکٹری ترتےب دی جو اےک تارےخی دستاوےز کی حےثےت رکھتی ہے۔ ےہ قومی اہمےت کا کام قیام پاکستان کے بعد پہلی مرتبہ تکمےل پذےر ہوا۔ علامہ پروفیسر محمد مظفر مرزا 60 سے زائد کتابوں کے مصنف تھے جو زےادہ تر قائداعظم محمد علی جناحؒ، علامہ محمد اقبالؒ، تحرےک پاکستان اور مطالعہ¿ پاکستان کے موضوعات پر اردو اور انگرےزی زبان مےں ہےں۔ آپ قائداعظمؒ، تحرےک پاکستان اور استحکام پاکستان جےسے اہم ترےن موضوعات پر تحقیقی مقالے‘ مضامین اورکالم پاکستان کے اہم ترےن قومی اخبارات‘ رسائل اور جرائد مےں چھپتے رہے ہیں۔ روزنامہ نوائے وقت میں ان کا کالم”عزم عالیشان پاکستان“کے عنوان سے چھپتا تھا۔ ان کی کتاب ”دی گرےٹ قائد“(انگرےزی) پر قائداعظمؒ صدارتی اےوارڈ سے نوازا گےا۔ اُن کی قائداعظمؒ پر تحرےر کردہ کتاب ”ملت کا پاسبان“ پر قائداعظمؒ صدارتی اےوارڈ سے نوازا گےا۔آپ نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کی دعوت پر ایوان کارکنان تحریک پاکستان کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے اساتذہ کرام اور طلبا و طالبات کو قیام پاکستان کے حقیقی اسباب و مقاصد کے حوالے سے لیکچر دیا کرتے، انہیں عربی‘ فارسی اور انگریزی پر دسترس حاصل تھی۔ تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن‘ ممتاز صحافی اور نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین مجید نظامی‘ وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد‘ تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے چیئرمین کرنل (ر) جمشید احمد ترین‘ جسٹس (ر) میاں محبوب احمد‘ میاں فاروق الطاف‘ جسٹس (ر) منیر مغل‘ جسٹس (ر) محمد حسن سندھڑ‘ چوہدری نعیم حسین چٹھہ‘ ولید اقبال‘ بیگم مہناز رفیع‘ بیگم ثریا خورشید‘ ڈاکٹر پروین خان‘ بیگم بشریٰ رحمان‘ ادیب جاودانی‘ پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی‘ بریگیڈیئر (ر) ظفر اقبال ‘ ظفر اﷲ خان‘ کے ایم اعظم‘ ڈاکٹر سہراب اسلم‘ ممتاز شاعر و ادیب اشرف جاوید‘ ڈاکٹر اجمل نیازی‘ خالد احمد‘ کرنل (ر) اکرام اﷲ خان‘ ایم اے شیدا‘ نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید ‘ تحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے سیکرٹری رفاقت ریاض نے اظہارِ تعزےت کرتے ہوئے مرحوم کی وفات کو ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دےا اور ان کی قومی و ملی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ مزید برآں ثنا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بھی پروفیسر محمد مظفر مرزا کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے دعا کی خدا وند تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ صبر اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔