• news

لندن: ٹرافلگر سکوائر پر کرسمس ٹری روشن کر دیا گیا

لندن (اے پی پی) لندن میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچتے ہی ٹرافلگر سکوائر پر کرسمس ٹری روشن کر دیا گیا۔ ٹرافلگر سکوائر پر روشن کیا گیا کرسمس ٹری اوسلو کے لوگوں کی جانب سے پیش کیا گیا۔ 1947ءسے ہر سال کرسمس کے موقع پر یہاں ٹرافلگر سکوائر پر اوسلو کے لوگوں کی جانب سے کرسمس ٹری دیا جاتا ہے جس کا مقصد جنگ عظیم دوئم میں برطانیہ کی جانب سے اوسلو کے لوگوں کی مدد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن