• news

بیلجئم کی عدالت نے برقعے کے عام استعمال کو غیر قانونی قراردیدیا

 لندن( نوائے وقت نیوز)بیلجیئم کی ایک عدالت نے کہا ہے کہ برقعے کا عام استعمال غیر قانونی ہے صرف عبادت گاہوں میں برقع پہننے کی قانوناً اجازت ہے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق بیلجیئم کی عدالت نے یہ رولنگ ان درخواستوں پردی جن میں مختلف تنظیموں اورخواتین کی جانب سے برقع قانون کوچیلنج کیاگیا تھا۔عدالت کاکہناتھا کہ برقع قانون غیرقانونی نہیں اور نہ ہی یہ مذہبی آزادی میں حائل ہے کیونکہ عبادت گاہوں میں برقع پہننے کی اجازت ہے۔ بیلجیئم میں برقع پر پابندی کا قانون یکم جون 2011ءکو لاگو کیا گیا تھا جس کی رو سے عوامی مقامات پر برقع پہننے کی ممانعت ہے۔ اس قانون کی خلاف ورزی پر جرمانے یا سات دن کی قید ہوسکتی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن