مستقبل میں نیب ہر سرکاری منصوبے کی نگرانی کریگا: ڈی جی پنجاب
لاہور (نوائے وقت نیوز) ڈی جی نیب پنجاب عتیق الرحمان نے کہا ہے کہ مستقبل میں نیب ہر سرکاری منصوبے کی نگرانی کریگا جس کے تحت منصوبوں کے تمام مرحلوں کو مانیٹر کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ آئندہ 5کروڑ یا اس سے زائد لاگت والے سرکاری منصوبوں کی مکمل چھان بین کی جائے گی۔ حکومت کسی بھی سرکاری منصوبے کی مکمل دستاویزات نیب کے پاس جمع کرانے کی پابند ہو گی۔