عام آدمی کی حالت بہتر بنانا‘ امن وامان قائم کرنا صوبوں کی ذمہ داری ہے : حفیظ شیخ
لاہور (سٹاف رپورٹر + ایجنسیاں) وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ صوبوں کو وفاق کے ترقیاتی منصوبوں سے بھی زیادہ فنڈز دئیے ہیں، عام آدمی کی حالت اور امن و امان کو بہتر بنانا اب صوبوں کی ذمہ داری ہے۔ لاہور میں بیکن ہاوس کے ساتویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا موجودہ حکومت کو بدترین معاشی اور اقتصادی صورتحال کے ساتھ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، پٹرول اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ بھی بڑا چیلنج بن چکا ہے، حکومت آئی تو سٹاک مارکیٹ گر چکی تھی مگر آج ہماری سٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹس میں شامل ہے، افراط زر 25 فیصد تھی جسے بڑی کوششوں سے ساڑھے 8 فیصد تک لائے، پاکستان میں پہلی مرتبہ آئین کی حکمرانی ہے، نجکاری نہ ہونے کے برابر ہوئی، 46 لاکھ مستحق خاندانوں کو مالی امداد دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا حکومت کی کوشش ہے مالدار طبقے سے مال نکلوایا جائے، جو دینے کو تیار نیہں، صوبوں کو اب تک 5 ہزار روپے دے چکے ہیں، عام شہری کی حالت بدلنا اب ان کا کام ہے۔ انہوں نے کہا ترسیلات زر میں اربوں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں نوجوان کی تمام تر توجہ حصول تعلیم پر ہونی چاہئے تاکہ آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ گرےجوےٹس سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزےز نے کہا آپ کے اساتذہ آپ کو پہلے درجے کے پروفےشنلز بنانے کے لئے بڑی محنت کر رہے ہےں تاکہ اےک خوشگوار کےئرےر شروع کر سکےں۔ کانووکیشن میں چےئرپرسن بورڈ آف گورنرز بی اےن ےو مسز نسرےن محمود قصوری، وائس چانسلر مسٹر سرتاج عزےز، مسٹر خورشےد محمود قصوری اور بی اےن ےو بورڈ گورنرز کے دوسرے ممبرز بھی شرےک ہوئے اس موقع پر کل 315 طالب علموں نے ڈگرےاں وصول کےں، اِن مےں 170 اےم فِل، اےم اےس اور اےم اے کی ڈگرےاں اور 145 بی اے کی ڈگرےاں والے شامل ہےں، اس سال گرےجوےشن کرنے والے طلبا مےں 44 سکول آف وےزول آرٹس اےند ڈےزائن، (اےس وی اے ڈی) سے، 19 سکول آف آرکےٹکچر (اےس اے) سے، 95 سکول آف مےڈےا اےنڈ مےس کمےونےکےشن (اےس اےم سی) سے، 18 سکول آف کمپےوٹر اےنڈ آئی ٹی (اےس سی آئی ٹی) سے، 45 سکول آف لبرل آرٹس اور سوشل سائنسز (اےس اےل اے اےس اےس) سے، 23 انسٹےٹےوٹ آف سائےکالوجی (آئی پی) سے اور 71 سکول آف اےجوکےشن (اےس ای) سے ہےں۔ عارفہ کرےم گولڈ مےڈل سکول آف کمپےوٹر اور آئی ٹی (اےس سی آئی ٹی) کے روشن ملک کو دی گئی جبکہ نسےم حجازی گولڈ مےڈل مےڈےا اور ماس کمےو نےکےشن (اےس اےم سی) کے علےزے خالد ےوسف کو دےا گےا، سکول آف وےزول آرٹس اےند ڈےزائن کی مس زےب بلال 2012ءکی کلاس کی طرف الوداعی تقرےر کی۔