کراچی: متحدہ کے سابق یو سی ناظم سمیت 7جاں بحق، ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مظاہرہ
کراچی (این این آئی) کراچی مےں متحدہ کے سابق ےوسی ناظم سمےت 7 افرادجاں بحق۔ رضوےہ تھانے کی حدود رےکسرپل کے قرےب ہوٹل پر نامعلوم موٹرسائےکل سوار ملزمان نے انتظار حسےن علوی کو گولی مارکر قتل کر دےا۔ مقتول متحدہ کا سابق ےوسی ناظم تھا۔ بلال کالونی میں عاطف شاہ کو قتل کر دیا گیا۔ ملیر کینٹ تھانے کی حدود نامعوم ملزمان نے منہ پر رومال باندھ کر سر کے اوپر گولی مار کر 25سالہ نوجوان کو قتل کر دیا۔ سائٹ اے تھانے کی حدود مستان چوک کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ ڈاکس تھانے کی حدود کیماڑی کے پی ٹی ویسٹ ویارف گیٹ نمبر 18سے 70سالہ کلائیو ویلنٹائن ڈسپوزا ولد ہربرٹ ڈسپوزا کی لاش ملی۔ ادھر گارڈن کے علاقے میں راسوامی شو مارکیٹ سے 45سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ جونجہار گوٹھ بروہی گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گل چنا ہلاک ہو گیا۔ ثناءنیوز کے مطابق خواجہ اجمیر نگری پولیس نے کالعدم تحریک طالبان کراچی کے نائب امیر کے بیٹے اور پندرہ مفرور اور ایک اشتہاری سمیت 54مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ پولیس نے گلستان جوہر میں فلیٹ پر چھاپہ مار کر بینک ڈکیتی میں ملوث گروہ کی سرغنہ ڈاکو حسینہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ وفاق نے سندھ حکومت کو خبر دار کیا ہے کراچی میں دہشتگردی کا خطرہ ہے 30 سے35 دہشتگرد قبائلی علاقوں سے سندھ روانہ ہو چکے ہیں،طالبان اپنے گرفتار ساتھیوں کو چھڑانے اور بدلہ لینے کے لئے پولیس اور رینجرز کو نشانہ بنا سکتے ہیںجس کے بعد سندھ حکومت نے ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا عمل محفوظ بنانے کے اقدامات شروع کر دئیے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کے زیراہتمام کراچی میں نمائش چورنگی پر شیعہ خواتین اور معصوم بچیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ احتجاجی مظاہرے میں سیکڑوں خواتین اور معصوم بچوں سمیت کراچی میں شہید ہونے والے درجنوں شیعہ نوجوانوں اور عمائدین کے خانوادوں نے بھی شرکت کی۔