بنوں: نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میاں‘ بیوی‘ 3 بچوں کو قتل کر دیا
بنوں(نوائے وقت نیوز)بنوں میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور 3بچے جاں بحق ہوگئے۔نواحی علاقے بکہ خیل میں میں نامعلوم افراد نے صبح گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عمر علی،اس کی بیوی ،9سالہ بچہ جاوید اور2کمسن بچیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہے ابتدائی طور پر کچھ کہہ نہیں سکتے۔واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ واقعہ گھریلو تنازعہ لگتا ہے۔مقتول عمر علی کے رشتہ داروں نے الزام عائد کیا کہ اس نے گیارہ سال پہلے پسند کی شادی کی تھی اور اسکی بیوی کے رشتہ داروں نے موقع پاکر گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے پورے خاندان کو قتل کیا۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیا۔