آل پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر امجد کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
اسلام آباد (اے پی پی) سابق وفاقی وزیر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر محمد امجد نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے ڈاکٹر محمد امجد نے ملاقات کی اور پاکستان پیپلزپارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان میاں منظوراحمد وٹو، سابق رکن پارلیمنٹ حاجی نواز کھوکھر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم پرویز اشرف نے کہا کہ ڈاکٹر محمد امجد کی پی پی پی میں شمولیت سے پارٹی کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔