• news

فریال تالپور کی ایرانی صدرسے ملاقات

اسلام آباد (آن لائن) رکن قومی اسمبلی اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی خواتین، نوجوانان اور طلبہ ونگ فریال تالپور نے ہفتہ کے روز ایران کے صدر محمود احمدی نژاد سے ملاقات کی ہے ۔یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق فریال تالپورجو ان دنوں ایران کے دورہ پر ہیں، ان کی ایرانی صدر سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے ایرانی صدرکو صدرآصف علی زرداری کا نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔

ای پیپر-دی نیشن