لبنان کی سیاست میں اسرائیل سے زیادہ کرپشن ہے: حسن نصراللہ
بیروت (نوائے وقت رپورٹ) حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ لبنان کی سیاست میں اسرائیل سے زیادہ کرپشن ہے۔ لبنان کے مسائل کے کسی بھی حل کیلئے سنگین معاشی معاملات اور عوام کے مالیاتی خسارے کو پہلے حل کرنا ہو گا۔