خیبر پی کے:پر ائیویٹ سکولز ریگو لیٹری اتھارٹی بل کےخلاف بیشتر نجی سکول بند رہے
پشاور( نوائے وقت نیوز)خیبر پی کے اسمبلی میں پیش کئے جانے والے مجوزہ پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی بل کے خلاف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کی کال پر گزشتہ روز صوبے بھر کے بیشتر نجی سکول بند رہے۔ صوبے میں نجی تعلیمی اداروں کی تعداد پچیس ہزار سے زیادہ ہے۔