شمالی کوریا کے حملے کا خطرہ، امریکہ نے بحری بیڑہ جاپانی سمندر میں بھیج دیا
سیول (اے پی پی) امریکہ نے شمالی کوریا کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر بحری جنگی بیڑہ جاپانی سمندری حدود میں بھیج دیا۔ گزشتہ روز جاپان کے وزیر دفاع ستاش موری موٹو نے کہا کہ اگر شمالی کوریا کا طیارہ جاپانی حدود میں داخل ہوا تو اس کو تباہ کر دیا جائیگا۔